پودے کھا لینے پر بکری کو 5 ہزار روپئے کا جرمانہ

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ہریتا ہرم پروگرام کے دوران لگائے گئے پودوں کو کھا لینے والی بکری کو 5 ہزار روپئے جرمانہ عائد کرنے کا واقعہ ضلع نلگنڈہ کے بھودان پوچم پلی کے منڈل جلال پورم میں پیش آیا ۔ پنچایت سکریٹری راج شیکھر کی تفصیلات کے مطابق ہریتا ہرم پروگرام کے دوران گاؤں کی سڑک اور گاؤں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی گئی ۔ بکریوں کی جانب سے مسلسل پودوں کو کھا لینے پر گذشتہ سال ستمبر میں گرام سبھا منعقد کرتے ہوئے جانوروں کی جانب سے پودے کھانے یا کسی بھی طرح نقصان پہونچانے پر ایک پودے کے لیے 500 روپئے جرمانہ عائد کرنے کی قرار داد منظور کی گئی ۔ گاوں کی جنگااماں کی بکری نے 10 پودوں کو کھا لیا جس پر عملہ نے اس بکری کو پکڑ کر گرام پنچایت آفس پہونچایا ۔ گرام پنچایت آفس کے احاطے میں اس بکری کو باندھتے ہوئے 10 پودوں کو نقصان پہونچانے پر 5000 روپئے جرمانہ کی رسید اس کے گلے میں باندھتے ہوئے اس کی مالکین کو جرمانہ ادا کرتے ہوئے بکری لیجانے کی اطلاع دی گئی اور ساتھ ہی مالکین کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی ۔۔ ن