کنگسٹن۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سیزن 2019-20 کیلئے نکولس پورن،فیبیان ایلن اور اوشین تھامس کو سنٹرل کنٹریکٹ کی فہرست میں شامل کرلیا جبکہ پندرہ خواتین کرکٹرز کیلئے بھی سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا۔ڈیرن براوو،جیسن ہولڈر،شیمرون ہٹمائر،کیمو پال،الزاری جوزف،کیمر روچ اور شائی ہوپ کو تمام طرز کی کرکٹ کے معاہدوں کیلئے قابل غور سمجھا گیا۔
سریناپر 10 ہزار ڈالرس کا جرمانہ
لندن۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز پر 10 ہزار امریکی ڈالرس جر ما نہ عائد کر دیا گیا ہے۔ یہ جرمانہ انہیں ومبلڈن ٹینس چمپئن سے پہلے پریکٹس کورٹ کو اپنے ریکٹ سے نقصان پہنچانے پر عائد کیا گیا ہے۔