نئی دہلی ۔ 29ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس قائد پرینکا گاندھی وڈرا نے اتوار کے دن یو پی کی بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورا انتظامیہ چنمیانند کو جو عصمت ریزی مقدمہ کے ملزم ہے گلے لگانے اور انہیں تحفظ فراہم کرنے میں مصروف ہیں ۔ سابق وزیر چنمیانند کے بارے میں اپنے ٹوئیٹر پر پرینکا گاندھی نے اخباری اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کے عہدیداروں کا یہ کہنا کہ انہوں نے چنمیانند کی ایک سال قبل ارتھی اتاری تھی۔ انہیں آج تحفظ فراہم کرنے کا کوئی جواز نہیں ہوسکتا ۔ تقریباً ایک سال قبل کئی انتظامی عہدیداروں نے شاہ جہاں پور میں چنمیانند کی ارتھی اتاری تھی ۔ اس معاملہ پر اخبارات میں اور ہندی زبان کے ٹوئیٹر پر ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا تھا ۔