پورا ملک کسانوں کیساتھ : پرینکا

,

   

لکھنو : نئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسان تنظیموں کے مشترکہ محاذ کی جانب سے اعلان کردہ بھارت بند کی حمایت کرتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے دعویٰ کیا کہ کارپوریٹس کو فائدہ پہنچانے کیلئے لائے گئے زرعی قوانین کی مخالفت میں کسانوں کو پورے ملک کی حمایت حاصل ہے ۔پرینکا نے پیر کو اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کھیت کسا ن کا، محنت کسان کی، فصل کسان کی لیکن بی جے پی حکومت اُن پر اپنے کھرب پتی دوستوں کا قبضہ کرانے پر آمادہ ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پورا ہندوستان کسانوں کے ساتھ ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی کالے قانون کو واپس لیں۔