پورندیشوری نے سارے اے پی کے دورہ کا آغاز کردیا

   

حیدرآباد 23 جولائی ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش بی جے پی کی صدر ڈی پورندیشوری نے ساری ریاست کے دورہ کا آغاز کردیا ہے ۔ انہوں نے رائلسیما علاقہ سے دورہ کا آغاز کیا اور ریاستی حکومت پر الزام عائد کیا کہ مرکز کی مدد کے باوجود ریاست کی ترقی کو نظر انداز کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ رائلسیما کے پراجیکٹس سے استفادہ میں غفلت برتی گئی ہے حالانکہ یہاں پانی کے وافر ذخائر موجود ہیں۔پورندیشوری نے کہا کہ مرکز سے ریاست کی ترقی کیلئے ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے رائلسیما کے پروڈوٹور وائی ایس آر ضلع میں زونل سطح کے اجلاس میں شرکت کی اور پارٹی قائدین کو ہدایات دیں۔ سابق چیف منسٹر کرن کمار ریڈی اور دوسرے بھی اس موقع پر موجود تھے ۔