حیدرآباد8جولائی ( سیاست نیوز ) آندھرا پردیش بی جے پی کی نئی صدر ڈی پورندیشوری 13 جولائی کو اپنی ذمہ داری سنبھالیں گی ۔ کہا گیا ہے کہ پورندیشوری 13 جولائی کو گناورم ائرپورٹ پہونچیں گی جہاں سے انہیں ایک ریلی کی شکل میں وجئے واڑہ کے بی جے پی صدر دفتر لایا جائیگا ۔ بی جے پی کی جانب سے پورندیشوری کے شاندار استقبال کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ شہر میں بیانرس اور فلیکسی لگاتے ہوئے ان کا استقبال کیا جا رہا ہے ۔ جائزہ حاصل کرنے کی تقریب کو شاندار بنانے کیلئے پارٹی کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے ۔ نئی ریاستی صدر پورندیشوری ورکرس سے ملاقات بھی کرینگی ۔