پوروانچل میں کم بارش سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا

   

Ferty9 Clinic

بھدوہی: مغربی اترپردیش کے آگرہ اور متھرا سمیت تمام علاقوں میں سیلاب اور بارش کسانوں کے لئے مشکل کا سبب بنی ہوئی ہے وہیں پوروانچل میں بارش کی کمزور دستک نے کسانوں کی پریشانی میں اضافہ کیا ہے ۔بارش کم ہونے کی وجہ سے دھان کی روپائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مانسون کے آغاز کے ساتھ ہی میدانی علاقوں کے کسان جنگی پیمانے پر دھان کی روپائی میں مصروف ہیں۔ اب تک ہوئی بارش کھیتوں کے لیے کافی نہیں ہے ۔
صبح و شام آسمان پر بادلوں کا جم غفیر دیکھ کر کاشتکار پرامید ہو جاتے ہیں تاہم گرج چمک کے ساتھ کچھ ہی دیر میں موسم مکمل طور پر صاف ہو جاتا ہے ۔

کسان کھیتوں میں ہل چلا کر دھان کے پودے لگانے کو تیار ہیں لیکن بادل کیا ہیں کہ بارش ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے ۔ صبح و شام آسمان کو بادلوں نے ڈھانپ لیا اور دوپہر کو چلچلاتی دھوپ کے درمیان کھیتوں میں کھڑے دھان کے پودے سوکھنے کے قریب پہنچ گئے ۔

موسم کی بے رخی کے باعث نہ صرف دھان کی روپائی متاثر ہورہی ہے بلکہ اہم فصلوں اُرد، مونگ، جوار، مکئی، باجرہ، ارہر، ساوا اور تل کی اہم فصلوں کی بوائی بھی نہیں ہوپا رہی ہے ۔ کسانوں کا ماننا ہے کہ اگر موسم کا یہ انداز آئندہ چند روز تک جاری رہا تو دھان کے علاوہ دیگر فصلوں کی بوائی تقریباً صفر ہو جائے گی۔