جونپور۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاط کے طور پر ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی میں ہونے والے سالانہ امتحان کو ملتوی کردیا گیا ہے ۔وائس چانسلر ڈاکٹر راجا رام یادو نے بدھ کو بتایا کہ 18 مارچ سے دو اپریل تک ملتوی کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 3اپریل سے 30 اپریل تک سالانہ امتحانات پہلے سے نبائے گئے نظام الاوقات کے تحت ہوں گے ۔جبکہ 18 مارچ سے 02 اپریل تک ملتوی امتحانات کے لئے جلد ہی نظام الاوقات کا اعلان کیا جائے گا۔