پورٹر کی اجرت پر نظرثانی ،راہول نے ریلوے کا شکریہ ادا کیا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے جمعہ کو ملک بھر میں پورٹرزکی اجرت میں اضافہ کرنے پر ریلوے کا شکریہ ادا کیا۔یہ دیکھنا اچھا ہے کہ ہندوستانی ریلوے اور حکومت نے میرے قولی بھائیوں کی آواز سنی ہے، انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا۔ان کا یہ تبصرہ اس وقت آیا جب ناردرن ریلوے نے 26 ستمبر کے ایک حکم نامے میں اپنے زون کے متعدد اسٹیشنوں پر قلیوں کے نرخوں پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا۔نظرثانی شدہ نرخوں کے مطابق عوام کو اے لسٹ اسٹیشنوں پر 20 منٹ کے لیے 40 کلوگرام فی ٹرپ کے لیے 100 روپے کے بجائے 140 روپے ادا کرنے ہوں گے جبکہ بی لسٹ اسٹیشنوں پر 40 کلو تک کے سامان کے لیے 20 منٹ کے لیے 100 روپے ادا کرنے ہوں گے جو موجودہ 70 روپے سے 30 روپے کا اضافہ ہے۔ریلوے اسٹیشنوں پر قلیوں کے سامان لے جانے کے نرخ سات سال کے وقفے کے بعد نظرثانی کیے گئے ہیں۔ وزارت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ کئی زونوں نے ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر قلیوں کے نرخوں پر نظر ثانی کی ہے۔راہول گاندھی نے 21 ستمبرکو آنند وہار ریلوے اسٹیشن کا دورہ کیا تھا اور اپنی سرخ قمیض بھی پہنی تھی۔ریلوے اسٹیشن پر پورٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے۔ بعد میں اس نے ویڈیو شائع کی جس میں پورٹرزکو اجرت پر نظر ثانی، انشورنس اور پنشن کا مطالبہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔