پورٹوریکو میں زلزلہ کا جھٹکہ کوئی نقصان نہیں

   

سان جوان (یو ایس)۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پورٹوریکو 6.6 شدت والے زلزلے کے جھٹکے سے لرز گیا۔ لوگ اس وقت محو خواب تھے اور جھٹکوں نے انہیں خوفزدہ کردیا جبکہ صرف ایک روز قبل ہی زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا جس میں کافی نقصان ہوا تھا۔ یو ایس جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ کا جھٹکا جزیرہ کے جنوبی علاقہ میں محسوس کیا گیا۔جس کی گہرائی صرف 10 کیلومیٹر تھی۔ اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔