پوری آبادی کیلئے عنقریب کورونا ویکسین

   

چینائی : مرکزی وزیرصحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن نے جمعہ کو کہا کہ بہت جلد ملک کی پوری آبادی کو کورونا ویکسین کا ٹیکہ حقیقت بن جائے گا جو کوویڈ۔19 کا مداوا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جوکھم کے اعتبار سے ترجیحی گروپوں کی نشاندہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے چینائی میں راجیو گاندھی گورنمنٹ جنرل ہاسپٹل میں ریاست گیر پروگرام کے تحت کوویڈ۔19 ویکسین لگانے کے ڈرائی رن کا جائزہ لیا اور بتایا کہ پوری 1.35 بلین آبادی کو ویکسین دستیاب کرائی جائے گی۔