پوری آبادی کیلئے ویکسین کا وعدہ نہیں کیا :حکومت

,

   

نئی دہلی : معتمد محکمہ صحت راجیش بھوشن نے آج کہا کہ سارے ملک کو ویکسین دینے کی بات کبھی نہیں کہی گئی ہے۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ پورے ملک میں سب کو ویکسین دینے کیلئے کتنا وقت درکار ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت نے سارے ملک کیلئے ویکسین کے تعلق سے کبھی کوئی وعدہ نہیں کیا گیا۔آئی سی ایم آر ڈائریکٹر جنرل بلرام بھارگو نے کہا کہ اگر عوام کے کمزور صحت والے حصے کو ویکسین دینے میں کامیاب ہوجائیں تو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں ساری آبادی کو ویکسین دینے کی حاجت نہ ہوگی۔