پوری دنیا کے ممالک کا پلوامہ سانحہ پر اظہارمذمت

   

واشنگٹن ؍ ماسکو ۔ 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر کے ممالک نے بشمول امریکہ، روس، آسٹریلیا ، فرانس ، سعودی عرب، بنگلہ دیش ، افغانستان ، نیپال دیگر اسلامی ممالک اردن، لبنان، بحرین، متحدہ عرب امارات کے علاوہ بھوٹان ، سری لنکا، چین ، یونان، اسطونیا ، جنوبی افریقہ ، پرتگال ، جنوبی کوریا، انڈونیشیاء اور جمہوریہ ڈومینیکن نے پلوامہ دہشت گرد حملہ کی مذمت کی۔