پوری ریاست میں دلت اسکیم کو روبعمل لانے کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

حکومت پر دباؤ کیلئے کانگریس کا احتجاجی پروگرام ، نارائن کھیڑ میں اجلاس

نارائن کھیڑ ۔ مستقر نارائن کھیڑ میں سابق رکن پارلیمنٹ سریش کمار شٹکار کی قیام گاہ کے احاطہ میں حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے 7 منڈلوں سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی قائدین و کارکنوں کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اجلاس سے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ میں دلت گریجنا دنڈورا کے کوآرڈینر ششی کلا یادو ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ہندوستان کی آزادی کیلئے کامیاب جدوجہد کی قربانیوں کے بعد ہندوستان آزاد ہوا۔ سونیا گاندھی نے تلنگانہ تحریک کو دیکھ کر 1200 طلبہ کی قربانیوں کو دیکھ کر نئی ریاست تلنگانہ کیلئے پارلیمنٹ میں بل منظور کرکے تلنگانہ ریاست ہمیں دیا۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ عوام سے الیکشن سے پہلے پارٹی مینفسٹو میں کئی وعدے کرکے اقتدار حاصل کرنے کے بعد ان وعدوں کو فراموش کردیا ۔ حضورآباد حلقہ میں ضمنی انتخابات کے تحت چیف منسٹر 200 کروڑ منظور کرتے ہوئے دلت بندھو اسکیم کا اعلان کیا ۔ ہم کانگریس پارٹی کی جانب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 118 حلقوں میں بھی دلت بندھو اسکیم کا آغاز کیا جائے ۔ دلت بندھو اسکیم کے تمام حلقوں میں شروع کرنے حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ میں چھوٹے موضع سے لیکر منڈلی تعلقہ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دے کر عوامی شعور بیداری کے ذریعہ 17 ستمبر تک اس تحریک کو چلایا جائے گا ۔ تحصیلداروں اور دیگر عہدیداروں کو یادداشت حوالے کرتے ہوئے حکومت کے خلاف جدوجہد کرکے دھرنا احتجاج کیا جائے گا ۔ انہوں نے کانگریس قائدین کارکنوں سے اپیل کی کہ مذکورہ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ اس اجلاس سے سابق رکن پارلیمنٹ سریش کمار شیٹکار ، پی سی سی رکن و سابق ایم پی پی ڈاکٹر سنجیوا ریڈی کانگریس قائد حبیب کو آپشن ممبرس ایم سادیشور ، ایم اے وحید طاہر نے خطاب کیا ۔ اجلاس میں بلدیہ فلور لیڈر آنند سروپ شٹکار کانگریس قائدین ہنمنتو، سائیلو پٹیل سرینواس کے علاوہ کانگریس قائدین کانگریس کثیر تعداد شریک تھے ۔