پوری ریاست میں دلت بندھو اسکیم کو روبعمل لایا جائے

   

Ferty9 Clinic

حکومت پر دباؤ کیلئے تحریک چلائی جائے گی ، نارائن کھیڑ میں کانگریس کا اجلاس
نارائن کھیڑ : ۔ مستقر نارائن کھیڑ میں سابق ایم پی پی و ٹی پی سی سی کے رکن ڈاکٹر سنجیوا ریڈی کی قیامگاہ پر حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ کے 7 منڈلوں سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی کے کارکنوں و قائدین کا اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس اجلاس سے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ ایس ٹی ایس سی دنڈودا کے انچارج شیشی کلایا دو ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ہندوستان کی آزادی کیلئے لڑائی لڑی کئی قربانیوں کے بعد ہندوستان آزاد ہوا ۔ کانگریس کے دور حکومت میں ہی کئی پراجکٹ تعمیر کئے گئے ۔ ایس سی ، ایس ٹی طبقہ سے تعلق رکھنے والوں کو الیکشن میں مقابلہ کرنے کیلئے سرکاری ملازمتوں میں تحفظات دیتے ہوئے اراضی دی گئی ۔ اندراماں اسکیم کے تحت گھروں کو تعمیر کروایا گیا ۔ سونیا گاندھی نے تلنگانہ تحریک کو دیکھ کر 12 سو افراد کی قربانیوں کو دیکھ کر نئی ریاست تلنگانہ کیلئے پارلیمنٹ میں بل پاس کر کے تلنگانہ ریاست ہمیں دیا مگر افسوس کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ عوام کو الیکشن سے پہلے عوام سے کئی وعدے کر کے اقتدار حاصل کرنے کے بعد ان وعدوں کو پورا نہیں کیا ۔ حضورآباد حلقہ میں ضمنی انتخابات کے تحت چیف منسٹر 200 دو سو کروڑ منظور کرتے ہوئے دلت بندھو اسکیم کا اعلان کیا یہ رقم صرف حضورآباد حلقہ کیلئے منظور کیا گیا ہم کانگریس پارٹی کی جانب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 118 حلقوں میں بھی دلت بندھو اسکیم شروع کیا جائے ۔ دلت بندھو اسکیم کو شروع کردہ احکامات تمام حلقوں میں شروع کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ میں چھوٹے موضع سے لیکر تعلقہ سطح پر کمیٹیاں قائم کر کے عوام میں شعور بیدار کر کے 17 ستمبر 2021 تک اس تحریک کو چلایا جائے گا تحصیلداروں اعلی عہدیداروں کو یادداشت حوالے کرتے ہوئے حکومت کے خلاف جدوجہد کر کے دھرنا احتجاج منعقد کیا جائے گا۔ کانگریس پارٹی کارکنوں سے اپیل کی کہ مذکورہ پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اس سے سابق ایم پی پی و ٹی پی ایس ایس کے رکن ڈاکٹر سنجیواریڈی بلدیہ فلور لیلار آنند سروپ شٹکار ، سابق کوآپشن ممبر ایم اے وحید طاہر کانگریس قائدین ، ایم اے منیر ، ہنمنتو ، اشوک ریڈی ، سوامی داس کے علاوہ کانگریس قائدین کارکنوں کثیر تعداد میں موجود تھے ۔