پوری ریاست کیرالا میں 35 لاکھ خواتین کی 620 کیلو میٹر طویل دیوار

   

تھرواننتاپورم ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) جنسی مساوات کو برقرار رکھنے کے اقدام کے حصہ کے طور پر آج پہلی مرتبہ، لاکھوں خواتین نے کیرالا میں قومی شاہراہوں پر کندھے سے کندھا ملاتے ہوئے کسراگاڈ کے شمالی کونے سے یہاں جنوبی ٹپ تک 620 کیلو میٹر طویل ایک انسانی دیوار بنائی۔ یہ ایوانٹ، ہزاروں بھکتوں کی جانب سے ایپا جیوتیز روشن کرنے اور کسراگاڈ میں ہوسنگڑی سے کنیاکماری تک قطار بناتے ہوئے سبری ملا کی قدیم روایات کا تحفظ کرنے کے عہد کے چند دن بعد پیش آیا۔ منگل کو مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی خواتین رائیٹرس، اتھیلیٹس، ایکٹرس، سیاست دان، ٹیکیز، سرکاری عہدیدار اور ہوم میکرس نے ریاست میں 14 اضلاع سے گذرتے ہوئے شاہراہوں پر ٹہرے رہے جبکہ اس ایونٹ کا آغاز شام 4 بجے ہوا۔