پوری فلسطینی عوام نہایت مشکل دور سے گزررہی ہے: وزیر اعظم محمد مصطفیٰ

   

یروشلم : فلسطین کے وزیر اعظم محمد مصطفیٰ نیغزّہ میں اسرائیلی فوج کے نسل کشی جرائم کی مذّمت کی اور کہا ہے کہ پوری فلسطینی عوام نہایت مشکل دور سے گزر رہی ہے۔فلسطین وزارت اعظمیٰ آفس کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق وزیر اعظم مصطفیٰ نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلوس اور جوار کے علاقوں کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا ہے۔دورہ کے دوران جاری کردہ بیان میں انہوں نے غزّہ میں اسرائیلی فوج کے نسل کشی جرائم کی مذّمت کی اور کہا ہے کہ “ہم نہایت مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔ ہماری عوام کے تمام طبقوں کو اور ان کے پورے ملّی وجود کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔ہمارے تمام ملّی منصوبوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قابض حکومت نہیں چاہتی کہ ہمارا کوئی ملک ہو اور ہم خود مختار ہوں”۔وزیر اعظم محمد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ “ہم مشرقی القدس کے دارالحکومت والی، آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مشکل حالات کے باوجود ہمارے عوام کا عزم و حوصلہ ہمارے لئے امید افزا ہے۔ ہم ہر جگہ پر اپنے عوام کے خدمتگار ہوں گے اور ہر طرح کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکنہ کوشش کریں گے”۔