پوری قوم بی جے پی کو شکست دینے متحد :دیوے گوڑا

   

کولکتہ ۔ /18 جنور ی (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے آج کہا کہ پوری قوم بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی ) مرکزی حکومت کو شکست دینے کیلئے متحد ہوچکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممتابنرجی ایک عظیم لیڈر ہیں ۔ وہ سخت محنت کرتی ہیں اور ایسے افراد کی ریاست میں قدر کی جاتی ہے ۔ ایک سیکولر حکومت قائم کرنے کے ان کے پختہ اور تاریخی فیصلے کے نتیجہ میں مرکز میں ایسی ہی حکومت قائم ہونے کی امید ہے ۔