نئی دہلی ، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے غیر ملکی پروازوں سے واپس آنے والے پائلٹوں اور کیبن عملے کوریزیڈنٹ ویلفیئر ایسوسی ایشن (آر ڈبلیو اے ) کے ذریعہ ہراساں کرنے کے کچھ واقعات کی اطلاع کے بعد مقامی حکام سے ان کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے ۔ پوری نے سوشل میڈیا ٹویٹر پر لکھا کہ ‘‘ہوا بازی کے کچھ پیشہ ور افراد جنہوں نے کورونا وائرس کووڈ ۔19کے انفیکشن کی روک تھام اور بیرون ملک میں پھنسے غیر مقیم شہریوں کو وطن واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔