پوری کی جگن ناتھ یاتراکو سپریم کورٹ کی ہری جھنڈی

   

Ferty9 Clinic

عوام کو شرکت کی اجازت نہیں ، کورونا قواعد کی پابندی کا لزوم
نئی دہلی ۔سپریم کورٹ نے آج اڈیشہ کے شہر پوری میں تاریخی جگناتھ یاترا کو ہری جھنڈی دکھا دی ہے ، تاہم سپریم کورٹ نے ٹیمپل مینیجنگ کمیٹی کو کورونا وائرس وباء کے بابوجود یاترا کے اہتمام کی اجازت دی۔عدالت نے کمیٹی سے کہا کہ وہ ریاستی اور مرکزی حکومتوں کے تعاون و رابطے کے ساتھ یاترا کا اہتمام کریں ۔ اس دوران یاترا میں حصہ لینے والوں کی سیفٹی اور صحت سے متعلق کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ قبل ازیں مرکز کی جانب سے سالیسیٹر جنرل تشارمہتا نے جسٹس ارون کمار مشرا کی سربراہی والی بنچ کے سامنے اس معاملہ کا خصوصی ذکر کیا اور کچھ پابندیوں کیساتھ رتھ یاترا کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔مہتا نے کہا کہ یہ رتھ یاترا صدیوں پرانی ہے اور اسے روکنا درست نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں سابقہ حکم میں کچھ شرائط اور ہدایات کیساتھ ترمیم کی جانی چاہئے ، مثال کے طور پر رتھ یاترا میں شامل ہونے کیلئے مندر میں کام کرنے والے ان لوگوں کا انتخاب کیا جانا چاہیئے جو کورونا نگیٹیو ہوں۔اوڈیشہ حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سینئر وکیل ہریش سالوے نے بھی مرکز کی درخواست کی حمایت کی تھی۔