پورے این سی آر میں پٹاخوں پر لگے مکمل پابندی, دہلی حکومت کا مرکز حکومت سے مطالبہ، ڈیزل بسوں کی آمدورفت پر ہو روک

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت کے ساتھ جمعہ کو ریاستوں کی مشترکہ میٹنگ میں دہلی حکومت نے مرکزی وزارت ماحولیات پر زور دیا کہ وہ پورے قومی راجدھانی خطہ (این سی آر) میں پٹاخے جلانے اور ڈیزل بسوں کی آمدورفت پر مکمل پابندی عائد کرے۔ دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے یہاں نامہ نگاروں کو بتایا کہ مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے دہلی، پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور راجستھان کے ماحولیات کے وزراء کے ساتھ میٹنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ میں دہلی حکومت نے پورے این سی آر میں آلودگی پر قابو پانے کے لئے کئی اقدامات تجویز کئے ہیں۔