لکھنؤ:زرعی قوانین اور بجلی(ترمیمی)بل کی واپسی کے مطالبے کے ساتھ گذشتہ 13دنوں سے سراپا احتجاج کسانوں کے حمایت میں آج ملک میں تقریبا 15لاکھ بجلی ملازمین، جونیئر انجینئر اور انجینئروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔آل انڈیا پاور انجینئرس فیڈریشن کے چیئر مین شیلندر دوبے نے کہا کہ ملک میں سبھی خطوں میں بجلی ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کر کسانوں کے ساتھ اپنی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ بجلی(ترمیمی)بل کا ڈرافٹ جاری ہوتے ہی بجلی ملازمین اور انجینئروں نے اس کی پرزور مخالفت کی تھی۔ بل میں اس بات کی تجویز ہے کہ کسانوں کو بجلی ٹیرف میں مل رہی سبسڈی ختم کردی جائے گی اور بجلی کے اخراجات سے کم قیمت پر کسانوں سمیت کسی بھی صارف کو بجلی نہیں دی جائے گی۔اگرچہ بل میں اس بات کی تجویز ہے کہ حکومت شاہے تو ڈائرکٹ بنیفٹ ٹرانسفر کے ذریعہ کسانوں کو سبسڈی دے سکتی ہے ۔