پورے ملک کا ڈی این اے ایک ہے اس لئے ہندوستان ایک: وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا دعویٰ

   

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کل یہاں دعوی کیا کہ نئی تھیوری میں پتہ چلا ہے کہ پورے ملک کا ڈی این اے ایک ہے ، اسی لئے ہندوستان ایک ہے۔ گورکھپور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں تمام ذات اور برادریاں اپنے ہی اصل میں ختم ہوگئیں جبکہ ہندوستان میں ذات برادریاں پھل پھول رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی وید ، پران یا ہماری کتابیں یہ نہیں کہتی ہیں کہ ہم باہر سے آئے ہیں ،وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ شاطر انگریزوں نے بائیں بازو کے تاریخ دانوں کے ذریعہ سے تاریخ کی کتابوں میں یہ لکھوا دیا کہ آریہ باہر سے آئے تھے ۔ تاریخ کے اس تاریک باب کے ذریعہ پیدا کی گئی بدنظمی کے نتائج ملک لمبے وقت سے جھیل رہا ہے ۔ وزیراعلی نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک ہندوستان۔ مستحکم ہندوستان کی اپیل کرنی پڑی ۔ آج مودی جی کی مخالفت کے پیچھے ایک ہی بات ہے۔ ان کی قیادت میں اجودھیا میں پانچ سے سال پرانے تنازع کا حل ہوا اور اس سے جن کمانے کھانے والوں کے ذرائع بند ہوگئے ، انہیں یہ اچھا کیسے لگے گا ۔