حیدرآباد ۔ 7 مارچ (سیاست نیوز) عوامی خطوط کو تقسیم اور انہیں مستحقین تک پہنچانے کے بجائے ان خطوط کو جلادینے والے پوسٹل ملازمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہیکہ یہ ٹولی عام خطوط کے علاوہ آدھار کارڈز جیسے ضروری دستاویزات کے پوسٹ کو بھی ان افراد نے تقسیم کرنے کے بجائے جلادیا۔ تقسیم کرنے سے بیزارگی کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے مضافات میں 6 ماہ کے پوسٹل پراپرٹی کو جلایا گیا۔ بالانگر پولیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں 8 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید 5 افراد مفرور بتائے گئے۔ انسپکٹر بالانگر پولیس اسٹیشن محمد وحیدالدین نے بتایا کہ مفرور افراد کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 55 سالہ نرسمہلو، 58 سالہ بکشاپتی، 58 سالہ کے نرسمہلو، 28 سالہ سمن، 28 سالہ سریکانت، 34 سالہ ہنمنتو،30 سالہ بنڈی سریندر اور 50 سالہ شیخ محبوب علی کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ نرسمہاریڈی، پرساد کمار، ستیش کمار اور شیویتا مفرور بتائے گئے ہیں۔