پوسٹل ووٹنگ میں غیر خلیجی این آر آئیز کو ترجیح کا امکان

   

نئی دہلی : الیکشن کمیشن اور وزارت امور خارجہ نے گزشتہ ہفتے ایک میٹنگ منعقد کی تھی جس میں پوسٹل ووٹنگ برائے این آر آئیز کی تجویز پر غور کیا گیا ۔ وزارت نے اس تجویز پر اتفاق کرتے ہوئے شرط رکھی کہ کمیشن ہندوستانی قونصل خانوں میں درکار افرادی قوت کا انتظام کرے گا۔ این آر آئیز میں ابتدائی طور پر امریکہ ، کینیڈا وغیرہ کے غیر خلیجی شہریوں کو یہ سہولت ملے گی۔