پوسٹل پارسل ٹرکوں کے ذریعہ اسمگلنگ کاپردہ فاش

   

پھانسی دیوا: مغربی بنگال کے دارجلنگ ضلع کے سرحدی علاقے پھانسیدیوا میں اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو پوسٹل پارسل ٹرکوں سے 49 بھینسوں کو بچایا اور دو ملزمان کو گرفتار کیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ان بھینسوں کو بہار سے آسام لے جایا جا رہا تھا، جہاں سے انہیں بنگلہ دیش اسمگل کرنے کا منصوبہ تھا۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ، پولیس نے مغربی مداتی ٹول پلازہ پر چھاپہ مارا اور ٹرکوں کو ضبط کیا اور اتر پردیش کے رہائشی محمد عامر اور محمد وارث کو گرفتار کیا۔