واشنگٹن ۔ 7 ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی قانون سازوں نے ایک ایسی قانون سازی کی ہے جس کے تحت ہوسٹن پوسٹ آفس کو متوفی سکھ پولیس آفیسر سندیپ سنگھ دھالیوال سے موسوم کیا جائے گا ۔ ڈیوٹی انجام دیتے ہوئے دھالیوال نے جان کی بھی پرواہ نہیں کی تھی اور 27 ستمبر کو فرائض کی ادائیگی میں اپنی جان نچھاور کردی تھی ۔ ہوسٹن کے 315 ایڈکس ہاویل روڈ پر واقع پوسٹ آفس اب ڈپٹی سندیپ سنگھ دھالیوال پوسٹ آفس کے نام سے جانی جائیگی ۔