بلند شہر : اترپردیش کے بلند شہر میں ایک حیران کرنے والا واقعہ پیش آیا ہے ۔ بلند شہر کے بڑے پوسٹ آفس میں سی بی آئی نے چھاپہ مارا جس سے خوفزدہ سپرنٹنڈنٹ نے چہارشنبہ کی صبح گولی مارکر خود کو ہلاک کرلیا۔ خودکشی سے قبل ایک نوٹ اس نے دفتر کے واٹس ایپ پر بھی ڈالا تھا جس میں کئی ملازمین کا نام لکھ کر اپنی موت کے لئے ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ دراصل سی بی آئی غازی آباد کی انسداد بدعنوانی ٹیم نے منگل کی شام تقریباً 4 بجے بلند شہر واقع مین پوسٹ آفس پر چھاپہ ماری کی تھی ۔ چہارشنبہ کی علی الصبح 4 بجے تک یہ چھاپہ ماری جاری ہے ۔ اسی دوران پوسٹ آفس سپرنٹنڈنٹ ٹی پی سنگھ سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی تھی ۔