حیدرآباد۔/25 جولائی، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا کے مطابق ریجنل پاسپورٹ آفس کے تحت 14 پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر ہفتہ 5 اگسٹ کو خدمات انجام دیں گے۔ پاسپورٹ اور دیگر خدمات کیلئے 5 اگسٹ کے اپواینٹنمنٹس 26 جولائی کو 4:30 بجے شام جاری کئے جائیں گے۔ پہلی مرتبہ درخواست داخل کرنے والے اور پہلے سے داخل کردہ درخواست گذاروں کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اپواینٹمنٹ یا پھر ری شیڈول کیلئے ویب سائیٹ www.passportindia.gov.in سے استفادہ کریں اور اپواینٹمنٹ کے ساتھ متعلقہ پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر سے رجوع ہوں۔ پاسپورٹ اور دیگر خدمات کیلئے طویل انتظار کی زحمت سے عوام کو بچانے کیلئے ہفتہ کے ایام میں پاسپورٹ مراکز کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔