دیگلور۔/13 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ سنجئے گاندھی نرادھار یوجنا، بیوہ و مطلقہ فنڈز، وظائف پیرانہ سالی کی رقومات، معذورین کے لیے منظور شدہ وظائف کی رقومات پرائم منسٹر کسان یوجنا کی امدادی رقم پوسٹ مین کے ذریعے دیہات دیہات گھر پہنچ کرتقسیم کی بحالی کی معلومات سب ڈویژنل ڈاک انسپکٹر،دیگلور بی۔ اے منڈے نے دی ہیں۔گزشتہ کئی مہینوں سے مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے وظائف پیرانہ سالی، بیوہ فنڈز کی تقسیم اور دیگر مرکزی حکومت کی جانب سے جاری کردہ و وظائف و ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ وظائف مستحقین کو بینکوں کے ذریعے تقسیم کیے جاتے تھے لیکن بینکوں میں کافی رش ہوجانے کے سبب ان ضعیفوں اور معذورین اور بالخصوص کسانوں کا کافی وقت برباد ہو رہا تھا، گھنٹوں قطار میں بیٹھنے کے باوجود ان کا نمبر نہیں آتا تھا اس لیے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کیجانب سے اب یہ وظائف کی اور امدادی رقومات پوسٹ آفسوں کے ذریعے پوسٹ مین دیہات دیہات گھر پہنچانے کا انتظام محکمہ ڈاک کو دیا جانے کی اطلاع سب ڈویژنل پوسٹل انسپکٹر دیگلور مسٹر بی اے منڈے نے دی ہیں۔ان دنوں پوسٹ آفسوں میں انتہائی سنسانی ہوجانے کے سبب صرف ڈاک کی تقسیم ہی عمل میں آرہی تھی وہ بھی کم تعداد میں ٹپہ کی ترسیل کی جانے کے باعث پوسٹ آفسوں میں کچھ کام نہیں رہ گیا تھا اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ تمام وظائف پیرانہ سالی، مطلقہ خواتین کے وظائف، معذورین کے وظائف اور پرائم منسٹر کسان یوجنا کی امداد دیہات دیہات منظور شدہ لوگوں کے گھر پہنچانے کا انتظام کیا جا رہا ہے بتلایا گیا۔ اس کے علاوہ پوسٹ آفسوں میں پوسٹل سیونگ اکاؤنٹ، آر-ڈی اکاؤنٹ، ماہوار منافع کی تقسیم، نیشنل سیونگ سرٹیفیکیٹ اکاؤنٹ ،جی پی ایف، پی پی ایف، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا،پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا، ڈاک جیون بیمہ یوجنا، پی ایل آئی، رورل پوسٹل بیمہ اسکیم آر پی ایل ائی، لڑکیوں کی تعلیمی وظائف اور شادی کے لیے منظور ہونے والی سکنیا سمردھی یوجنا کی رقومات پوسٹ آفسوں کے ذریعے گھر گھر پہنچانے کا انتظام کیا جا رہا ہے کی معلومات دی گئی ہیں۔ یہاں پر یہ ذکر ضروری ہوگا کہ پوسٹ آفسوں میں ایک سال تا پانچ سال کے بچوں کا آدھار کارڈ مفت میں بنا کر دیا جا رہا ہے۔
زیرو برقی بل کی عدم وصولی پر تمام تفصیلات آن لائن درج کروانے کی سہولت
بودھن /13 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بودھن شہر کی عوام کی کثیر تعداد جنہیں زیرو برقی بل کے بجائے برقی چارجس ادا کرنے بل جاری کئے گئے تھے وہ آج صبح دفتر بلدیہ بودھن کے کھلنے سے پہلے ہی دفتر کے سامنے جمع ہونا شروع ہوگئے تھے ۔ جہاں کمشنر بلدیہ بودھن وینکٹ نارائن کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے خواتین و مرد حضرات کیلئے علحدہ دو دو کاونٹرس قائم کئے گئے تھے ۔ مستحق افراد جنہیں برقی بلس وصول ہوئے تھے وہ اپنا راشن کارڈ آدھار کارڈ اور بعض افراد پکوان گیس بک ساتھ میں لیکر آرہے تھے ۔ دفتر بلدیہ میں قائم کاونٹرس کے سامنے عوام کی لمبی لمبی قطاریں نظر آرہی تھی کمشنر بلدیہ نے بتایا کہ سفید راشن کارڈس رکھنے والے مستحق افراد وہ اپنے راشن کارڈس آدھارکارڈ کے ساتھ دفتر بلدیہ سے رجوع ہوکر اپنے تفصیلات آن لائن کروالیں ۔ آن لائن کرنے کیلئے کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں ہے جو آج اپنی تفصیلات درج رجسٹرڈ نہیں کرواسکے وہ کل یا پرسوں بھی درج کرواسکتے ہیں ۔