پوسٹ مارٹم سے بچنے کی کوشش رشتہ دار، نعش کو موٹر سائیکل پر لیکر فرار

,

   

Ferty9 Clinic

کرنول۔ 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں دو افراد جو اپنے ایک متوفی رشتہ دار کا پوسٹ مارٹم نہیں چاہتے تھے، اس کی نعش لے کر موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے، لیکن پولیس نے ان دونوں افراد کا پیچھا کرتے ہوئے پکڑ لیا اور نعش دوبارہ دواخانہ کو منتقل کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق 20 سالہ فرد نے جراثیم کش ادویات کے استعمال کے ذریعہ خودکشی کی تھی۔