پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کیلئے کالجس و طلبہ کے رجسٹریشن کی تاریخ

   

حیدرآباد ۔6۔ ستمبر (سیاست نیوز) حکومت سے تعلیمی سال 2024-25 کیلئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کی درخواستوں کے ادخال کا شیڈول جاری کیا گیا ۔ پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر اے شرد کے مطابق فریش اور رینیول اسکالرشپ کے لئے یکم ستمبر تا 31 ڈسمبر کالجس کے رجسٹریشن کیلئے ای پاس ویب سائیٹ دستیاب رہیگی۔ حکومت سے ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، ای بی سی ، اقلیت و معذورطلبہ کیلئے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے ۔ اسکالرشپ کی منظوری میں شفافیت کو برقرار کھنے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ آن لائین سسٹم متعارف کیا گیا ہے ۔ اس کے تحت کالجس و طلبہ کو رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ کالجس اور طلبہ کا رجسٹریشن تعلیمی سال 2024-25 ای پاس ویب سائیٹ پر شروع ہوچکا ہے۔ کالجس و طلبہ سائیٹ http://telanganaepass.cgg.gov.in پر رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ 1