پوسٹ میٹرک اسکالر شپس کی منظوری

   

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت نے تعلیمی سال 2022-23 کے لیے یکم جون سے 15 دن تک ٹی ایس ای پاس پورٹل پر پوسٹ میٹرک اسکالر شپس (PMS) کی تجدید اور نئے اسکالر شپس منظور کرنے کے لیے طلبہ کے آن لائن رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مختلف وجوہات کے باعث ٹی ایس ای پاس پورٹل پر پی ایم ایس کیلئے درخواست داخل نہ کر پانے والے اہل امیدواروں کیلئے رجسٹریشن کروانے کا موقع فراہم کرنے کیلئے حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ یہ اسکالر شپ تمام اہل ایس سی ، ایس ٹی ، بی سی ، ای بی سی ، اقلیتوں اور جسمانی معذور طلبہ کیلئے ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے telanganaepass.cgg.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔