پارلیمانی کمیٹی کی مرکزی حکومت کو رپورٹ کی پیشکشی
حیدرآباد۔ پارلیمانی کمیٹی نے مرکزی حکومت کو روانہ کردہ اپنی ایک رپورٹ میں حکومت سے سفارش کی ہے کہ
POCSO
ایکٹ میں ملزم کی عمر میں تخفیف کی جائے کیونکہ اس قانون کے تحت حراست میں لئے جانے والے ملزمین کی عمر 18 سال سے کافی کم ہورہی ہے۔ پارلیمانی پیانل کی جانب سے حکومت کو پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پوسکو ایکٹ میں جن ملزمین کے خلاف مقدمہ درج کیا جاتا ہے ان ملزمین کی عمر کو 18 سے کم کرتے ہوئے 16کیا جانا چاہئے کیونکہ کم عمر ملزمین جنسی جرائم کے مرتکب ہونے کے علاوہ سنگین جرائم میں ملوث ہونے لگے ہیں اور کم عمری میں جنسی جرائم کے ارتکاب کو روکنے کیلئے قانون میں مزید سختی لانے کی ضرورت ہے اسی لئے اس ایکٹ میں عمر کی تخفیف کا فیصلہ کیا جانا ضروری ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ راجیہ سبھا میں پیش کی گئی اس رپورٹ میں کئی ایسے مقدمات اور ملزمین کا حوالہ دیا گیا ہے جو کہ کم عمر ہونے کے باوجود سنگین جنسی جرائم کے مرتکب ہوئے ہیں۔