پولاورم پراجکٹ پر مرکز کو سپریم کورٹ کی ہدایت

   

حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے پولاورم پراجکٹ کے زیر آب علاقوں کے متاثرین کے مسائل پر توجہ دینے مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے۔ اس پراجکٹ پر تلنگانہ، اوڈیشہ اور چھتیس گڑھ حکومتوں نے اعتراضات پیش کئے ہیں۔ تینوں ریاستوں کا کہنا ہے کہ پراجکٹ کی تعمیر کے نتیجہ میں ان کے کئی علاقے زیر آب آسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ میں اس معاملہ میں درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ ریاستوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس مسئلہ کا حل تلاش کرے۔ جسٹس سنجے کشن کول کی زیر قیادت بنچ نے یہ احکامات جاری کئے اور آئندہ سماعت 7 ڈسمبر کو مقرر کی ہے۔ تلنگانہ کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ وہ پراجکٹ کی تعمیر روکنے کے حق میں نہیں ہیں بلکہ زیر آب آنے والے علاقوں کے بارے میں فکر مند ہیں۔ر