پولش بارڈر کے قریب مہاجرین کا کیمپ ختم کر دیا گیا: بیلاروس

   

وارسا: بیلاروس نے کہا ہیکہ اس کے سرحدی محافظوں نے پولینڈ کیساتھ سرحد کے قریب بنائے گئے مہاجرین کے عارضی شیلٹر ہاؤسز کو خالی کرا لیا ہے۔ اس مقام پر تقریباً دو ہزار مہاجرین جمع تھے، جو پولینڈ میں داخل ہونے کی کوشش میں تھے۔ ان مہاجرین میں سے تقریبا ایک ہزار کو ایک استقبالیہ مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ بہت سرد موسم کے باعث ان تارکین وطن کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ جبکہ وارسا کا یہ الزام بھی تھا کہ روس نواز بیلاروس ان مہاجرین کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔ یہ معاملہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی بحران کی شکل بھی اختیار کر گیا تھا۔