پولنگ افسر پر حملہ کے معاملے میں راج ببر کو دو سال قید کی سزا

   

لکھنؤ: ایم پی/ایم ایل اے کی عدالت نے جمعرات کو بالی ووڈ اداکار اور کانگریس لیڈر راج ببر کو 1996 کے انتخابات میں پولنگ افسر پر حملہ کرنے کا مجرم قرار دیا اور انہیں دو سال قید کی سزا سنائی۔ ایم پی/ایم ایل اے عدالت کے خصوصی ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ، امبریش کمار سریواستو نے راج ببر کو دو سال قید اور 6500 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ اروند سنگھ یادو، جو اس معاملے میں راج ببر کے ساتھ ملزم تھے، مقدمے کی سماعت کے دوران انتقال کر گئے بعد ازاں عدالت نے راج ببر کو فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے عبوری ضمانت پر رہا کردیا قابل ذکر ہے کہ 2 مئی 1996 کو پولنگ افسر شری کرشنا سنگھ رانا نے وزیر گنج پولیس اسٹیشن میں راج ببر اور اروند سنگھ یادو کے علاوہ نامعلوم لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی۔