پولنگ ختم ہونے سے 48 گھنٹے پہلے انتخابی تشہیر پر پابندی

   

جے پور: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات-2024 کی ووٹنگ ختم ہونے سے 48 گھنٹے پہلے تک ٹیلی ویژن یا دیگر مواصلاتی ذرائع سے کسی بھی انتخابی مواد کی نمائش یا تشہیر پر پابندی عائد رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کردہ تفصیلی رہنما ہدایات میں کہا گیا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ 1951 کی دفعہ 126(1)(b) کے مطابق ٹیلی ویژن، سینماٹوگرافی یا دیگر اسی طرح کے مواصلاتی ذرائع سے کوئی بھی انتخابی مواد (اشتہار یا تشہیری مواد وغیرہ) کی نمائش یا اشاعت کی اجازت نہیں ہوگی اور اس پر پابندی ہوگی۔ یہ پابندی کسی بھی پولنگ حلقے میں پولنگ ختم ہونے سے 48 گھنٹے پہلے تک نافذ رہے گی۔