پولنگ سے دو یوم قبل منشور پر امتناع

   

نئی دہلی ، 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج سیاسی پارٹیوں کو اپنے انتخابی منشور رائے دہی سے قبل آخری 48 گھنٹوں میں جاری کرنے سے روک دیا، جس کا پولنگ کے ہر مرحلے سے قبل اطلاق ہوگا۔ کمیشن نے اب انتخابی منشوروں کی اجرائی کو مثالی ضابطہ اخلاق کا حصہ بنایا ہے، جو قواعد کا مجموعہ ہوتا ہے جس کی پارٹیوں کو الیکشن کا اعلان کے بعد تعمیل کرنی پڑتی ہے۔ ابھی تک منشوروں کی اجرائی کے وقت کے بارے میں کوئی قاعدہ نہیں تھا۔