پولنگ ٹیم میں شامل ٹیچر کی موت

   

کھرگون ۔ مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ضمنی الیکشن کے دوران بڈواہ اسمبلی حلقے میں ریزرو پولنگ پارٹی میں شامل ٹیچر دیارام جادھو کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہو گئی۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ٹیچر جادھو بوائزبورڈنگ آشرم سرودیولا میں بر سر کار تھے ۔ جو فی الحال بڈواہ انتخابات میں ریزرو ٹیم میں ڈیوٹی پر گئے تھے جن کا کل رات انتقال ہو گیا۔ اس خبر کی تصدیق بڈواہ کے ایس ڈی ایم انوکول جین نے کی ہے ۔