بی جے پی
بی آر ایس
ساز باز
ونپرتی میں بی آر ایس ایجنٹ پولنگ بوتھ سے چلے گئے، آخر راز کیا ہے؟ میگھا ریڈی کا استفسار
ونپرتی ۔ 14 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پارلیمانی انتخابات کے پولنگ کے دن ونپرتی میں صبح 9:30 بجے کے بعد بی آر ایس قائدین اور ایجنٹ پولنگ بوتھ چھوڑ کر چلے جانے کے پیچھے کیا راز ہے۔ اس کو سابق وزیر نرنجن ریڈی سے وضاحت کرنے ونپرتی ایم ایل اے ٹی میگھاریڈی نے مطالبہ کیا۔ آج ونپرتی کے ندی ہلز میں واقع کانگریس پارٹی آفس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس قائدین کل تک بی جے پی پر الزامات تراش رہے تھے کہ بی جے پی ای ڈی و دیگر ہتھکنڈوں کے ذریعہ پارٹی قائدین کو ہراساں کررہے ہیں لیکن پولنگ کے موقع پر اس طرح کی حرکت سے اس بات کا پتہ چلتا ہیکہ بی جے پی اور بی آر ایس میں خفیہ ساز باز ہوئی ہے۔ بی آر ایس بی جے پی کو بک چکی ہے۔ اس کے لئے سابقہ وزیر نرنجن ریڈی سے عوام سے معافی مانگنے کا انہوں نے مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس پی قائد ڈاکٹر پروین کمار کو بی آر ایس میں لاکر ناگرکرنول پارلیمنٹ امیدوار بنا کر ان کو بی آر ا یس پارٹی نے بلی کا بکرا بنایا ہے جس کے لئے بی آر ایس پارٹی پروین کمار سے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابات کے بعد ترقیاتی کام ٹھپ پڑنے کے الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکمل پلاننگ کے ساتھ حلقہ اسمبلی ونپرتی کی ترقی کرنے کا مکمل منصوبہ بنایا گیا۔ بہت جلد حلقہ اسمبلی ونپرتی کی تیز رفتار ترقی کی جائے گی۔ سابقہ حکومت صرف سنگ بنیاد رکھ کر کئی ترقیاتی کاموں کے پنڈنگ بلوں کی ادائیگی نہ کرنے سے ایک ایک کرکے تمام بلوں کو ادا کیا جارہا ہے۔ بی آر ایس دور حکومت میں صرف سنگ بنیاد رکھ کر عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ونپرتی میں ڈبل بیڈروم اور دیگر اسکیموں میں بدعنوانی ہوئی ہے۔ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پر کانگریس قائدین چندر مہیش، محمد عبدالرحیم، کرشٹیا، شنکر پرساد، محمد عبدالطیف، ستیش کے علاوہ دیگر موجود تھے۔