پولنگ کے فیصد میں اضافہ کے لیے ریاپیڈو کی مہم

   

پولنگ بوتھ تک مفت پہنچانے کی پیشکش کا اعلان
حیدرآباد۔ 28 نومبر (سیاست نیوز) شہر میں رائے دیہی کے فیصد کو بڑھانے ریاپیڈو نے انوکھے اقدام کا آغاز کیا اور حق رائے دہی میں ریاپیڈو مفت خدمات فراہم کرے گا۔ شہریوں کی اپنے موبائیل فون میں ریاپیڈو ایپ کے ذریعہ ’ووٹ ناؤ‘ کوڈ کو درج کرنا ہوگا اور اس کے ذریعہ ریاپیڈو کی مفت سہولت سے استفادہ کیا جاسکتا ہے اور پولنگ اسٹیشن تک ریاپیڈو کے ذریعہ مفت رسائی کی جاسکتی ہے۔ یہ بات ریاپیڈو کے شریک بانی پون گنٹویلی نے ایک بیان میں بتائی۔ سواری کی سہولت نہ ہونے کے سبب اکثر شہری حق رائے دہی سے استفادہ سے محروم ہیں۔ ریاپیڈو کی اس سہولت سے رائے دہی کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں گریٹر حیدرآباد میں 40 تا 55 فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ۔ اس فیصد میں اضافہ کیلئے ریاپیڈو کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔ شہر کے 2600 پولنگ اسٹیشن پر ریاپیڈو کی جانب سے مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ع