امپھال: منی پور میں پولو کھلاڑیوں نے آج ریاست کی سالمیت کے تحفظ اور امن کی بحالی کے لیے ایک ٹٹو ریالی نکالی۔مرد اور خواتین پولو کھلاڑیوں اور گھڑ سواروں نے ریلی میں حصہ لیا جو امپھال کے منی پور پونی بریڈنگ فارم سے شروع ہوئی اور محبت اور اتحاد کا پیغام پھیلاتے ہوئے لامپل، یوریپوک تھانگمیبنڈ سے گزری۔منی پور ہارس رائڈنگ اینڈ پولو ایسوسی ایشن (ایم ایچ آر پی اے )، منی پور ہارس رائڈنگ ایسوسی ایشن اور منی پور پونی سوسائٹی نے مشترکہ طور پر ریلی کا انعقاد کیا۔ایم ایچ آر پی اے کے صدر ایچ دلیپ نے کہا کہ منی پوری ٹٹو نے ریاست کی حفاظت میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے اور یہ منی پور کی تاریخ کا اٹوٹ حصہ ہے ۔دریں اثنا، چہارشنبہ کو اسکول کھولنے کا فیصلہ یکم جولائی تک ملتوی کر دیا گیا کیونکہ منی پور میں دو نسلی گروہوں کے درمیان تصادم کے بعد حالات بہتر نہیں ہوئے ہیں۔کچھ حساس علاقوں کو چھوڑ کر شہر میں صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک کرفیو میں نرمی دی گئی۔ کانگ پوکپی میں انٹرنیٹ اور ہائی وے بند ہے ۔