نئی دہلی: اتر پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد موریہ کے فرزند یوگیش موریہ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انھوں نے کہا کہ اب پولیس اعظم خان کی بھینس تلاش نہیں کرتی، بلکہ عتیق کو گولی مارتی ہے۔یہ ویڈیو کوشامبی کے بھروارا نگر پالیکا چیرمین کی حلف برداری تقریب کی ہے۔ یوگیش موریہ نے اپنے خطاب میں یوگی حکومت کی تعریف کی، ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کی بھی ستائش کی۔ انھوں نے کہا کہ اب پولیس اعظم خان کی بھینس تلاش نہیں کرتی بلکہ عتیق کو گولی مارتی ہے۔ ان کا یہ ویڈیو جیسے ہی ہوا لوگوں کی جانب سے شدید رد عمل ظاہرکیا گیا۔ جب ڈپٹی چیف منسٹر کیشو موریہ سے سوال کیا گیا تو کہ وہ ابھی بچہ ہے اور سیاست نہیں سمجھتا، اسے نہیں معلوم کہ کب کیا کہنا ہے۔