پولیس اسٹیشن میں بیوی کی شکایت پر بزنس مین شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ پولیس میں بیوی کی شکایت سے دلبرداشتہ ہوکر ایک شخص نے خودکشی کرلی۔ پیٹ بشیر آباد پولیس کے مطابق 59 سالہ جناردھن گوڑ جو پیشہ سے بزنس مین تھا چنتل جیڈی میٹلہ علاقہ میں رہتا تھا آج اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس کے مطابق جناردھن کی بیوی نے اس کے خلاف پولیس میں شکایت کی تھی جس کے بعد اس خاتون نے ویمن پولیس اسٹیشن میں بھی شکایت کردی۔ بیوی کی پولیس میں شکایت کے بعد جناردھن گوڑ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا جس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پیٹ بشیرآباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔