پولیس اسٹیشن میں خاتون کی خود کشی کی کوشش ناکام بنادی گئی

   

کریمنگر ۔ 6 جنوری ( پی ٹی آئی ) راجنا سرسلہ ضلع کے ایک پولیس اسٹیشن میں ایک خاتون نے آج خود سوزی کی کوشش کی تاہم اسے ناکام بنادیا گیا ۔ کہا گیا ہے کہ اس خاتون کو پولیس نے ایک اراضی تنازعہ کے سلسلہ میںپولیس اسٹیشن طلب کیا تھا جس پر اس خاتون نے خود سوزی کی کوشش کی ۔ پولیس اسٹیشن میں موجود عملہ نے خود سوزی کی اس کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور کونسلنگ کرنے کے بعد کسی مقدمہ کے بغیر اسے رہا کردیا گیا ۔