پولیس اسٹیشن میں خودسوزی کی کوشش

   

حیدرآباد 31 اکٹوبر ( یو این آئی ( سب انسپکٹر پر ہراسانی کا الزام عائد کرکے ایک تاجر نے پولیس اسٹیشن میں خود سوزی کی کوشش کی ۔ یہ واقعہ ورنگل کے مٹے واڑہ پولیس اسٹیشن میں پیش آیا ۔ تاجر نے جسم پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کی تاہم دیگر ملازمین پولیس نے اسے بچالیا ۔