نظام آباد ریجنل کانسٹیبل پرساد معطل ، محکمہ جاتی تحقیقات کیلئے ڈی ایس پی وینکٹ ریڈی مقرر
نظام آباد: 19/ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع نظام آباد ریجنل پولیس اسٹیشن میں پولیس کی حراست میں موجود شخص کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہونے پر پولیس نے متعلقہ شخص کے افراد خاندان کی شکایت پر محکمہ پولیس کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے ڈیوٹی پر تعینات ریجنل کانسٹیبل پرساد کو معطل کرنے کا حکم جاری کیا ۔سب انسپکٹر اور سرکل انسپکٹر کے خلاف بھی کاروائی کرتے ہوئے انکوائری کے احکامات بھی جاری کیا تو پران ڈی ایس پی وینکٹ ریڈی کو محکمہ جاتی انکوائری کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ اس واقعہ میں ریجنل سب انسپکٹر سیانا کے ساتھ سرکل انسپکٹر وجے بابو کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہے۔ تفصیلات کے بموجب رانوت ریڈیا نامی ایک شخص نے سات سالہ لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کرنے کی کوشش کر کے الزام میں 13؍ دسمبر کے روز دیہاتیوں نے بری طرح زد کوب کیا تھا ۔ مقامی افراد نے فوری طور پرڈ ائیل 100 پر شکایت کی اورریجنل پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ عوام کے ہاتھوں شدید زخمی ریڈیا کو دواخانہ منتقل کیا گیا اوراس کاعلاج کیا گیا اور اسے رات دیر گئے پولیس اسٹیشن واپس لایا گیا۔ پوچھ تاچھ کے بعد اسے لاک اپ میں رکھا گیا اور رات کی ڈیوٹی پر مامور کانسٹیبل پرساد کو ذمہ داری سونپ دی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم نے نائٹ ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل محو خواب میں جانے کے بعد ا سٹیشن کی کھڑکی سے اپنی نائٹ پینٹ کے ناڑے سے لٹک کر خودکشی کر لی اس بات کی اطلاع عہد یداروں کو ملنے پر فوری حرکت میں آگئے اور اسے دواخانہ منتقل کیا رانوت ریڈیا کے خلاف پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا تھا اور دیہاتیوں کے زد کوب کی وجہ سے فوت ہو جانے کا بھی مقدمہ درج کیا تھا اورا سٹیشن کے علاقے میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو رونما ہونے سے روکنے کے لیے پولیس کے اعلیٰ حکام نے بڑے پیمانے پر بندوبست کیا تھا اور رانوت ریڈیا پر حملہ کرنے والے چند افراد کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا پر پولیس اور 13؍ دسمبر کے روز 7 افراد کو عدالت میں پیش کیا گیا اور چھ افراد کو مفرور بتایا گیا اس کیس میں جملہ 13 افراد ملوث ہیں اے سی بی بودھن سرینواس نے سیاست نیوز کو بتائی اور رانوت ریڈیا کی اہلیہ اس روز انچارج کمشنر سریمتی سندھو شرما سے ملاقات کرتے ہوئے شک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے شکایت کی تھی جس پر انچارج کمشنر نے اس واقعہ کی تحقیقات کرنے کے لیے تو پران ڈی ایس پی وینکٹ ریڈی کو ان انکوائری کے لیے مقرر کیا تھا ۔ میدک ضلع توپران ڈی ایس پی وینکٹ ریڈی بودھن پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ڈسٹرکٹ جج کی جانب سے پولیس اسٹیشن میں خودکشی کے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کرنے احکامات جاری کیا پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کی بنیاد پر کاروائی کیے جانے کے امکانات ہیں۔