ضلع ایس پی نے نئی مثال قائم کی، تہنیت کی پیشکشی
کاماریڈی19مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کاماریڈی کی جانب سے پہلی مرتبہ روزے داروں کے لیے دعوت افطار کا اہتمام کیاگیا۔ عام طور پر پولیس عہدیدار مسلمانوں کی دعوت افطار میں شرکت کرتے ہوئے اتحاد کا ثبوت پیش کرتے ہیں لیکن ضلع ایس پی کاماریڈی مسٹر راجیش چندرا روزے داروں کو پولیس اسٹیشن میں مدعو کرتے ہوئے ایک نئی مثال قائم کی اور گنگا جمنی تہذیب اور اتحاد کا ثبوت پیش کیا ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی مسٹر راجیش چندرا نے کہا کہ ماہِ رمضان نظم و ضبط اور سخاوت کی بہترین مثال ہے، اور اس مقدس مہینے میں ہر ایک کو بھائی چارے اور اتحاد کے ساتھ رہتے ہوئے امن و ہم آہنگی کو فروغ دینا چاہیے۔ کاماریڈی ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں مسلم برادری اور پولیس اہلکاروں کے لیے ایڈیشنل ایس پی اور ٹاؤن پولیس اسٹیشن انسپکٹر کی نگرانی میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر روزے داروں کے ساتھ مل کر افطار کیا اور اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ کاماریڈی ضلع مذہبی ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال کے طور پر ابھر رہا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی بی چیتنیا ریڈی، ٹاؤن ایس ایچ او نرہری، سب انسپکٹرز، افطار سے قبل سید عبدالحفیظ ہاشمی وکیل نے دعا کی۔ نمائندہ سیاست محمد جاوید علی نے پولیس عہدے داروں کو تہنیت پیش کی۔ پولیس اسٹیشن میں منعقدہ یہ افطار ضیافت باہمی بھائی چارے اور یکجہتی کی عمدہ عکاسی کرتی ہے۔