حیدرآباد : /9 جنوری (سیاست نیوز) پولیس اسٹیشن کے روبرو اقدام خودسوزی کرنے والا شخص زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27 سالہ کے راجو ساکن ضیاء گوڑہ جو پیشہ سے مزدور تھا /4 جنوری کو کلثوم پورہ پولیس نے اس کے بھائی کو ایک کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں حراست میں لے لیا تھا اور اس کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے اس نے خود پر کیروسین چھڑک کر خودسوزی کی کوشش کی تھی جس میں وہ شدید طور پر جھلس گیا تھا ۔ راجیو کو علاج کیلئے دواخانہ عثمانیہ میں شریک کیا گیا تھا جہاں پر وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس کلثوم پورہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔